قومی اسمبلی کااجلاس آج چاربجےمنعقد ہوگا،سولہ نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے ہوگا اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔دو آرڈیننسز دو بلز اور دو توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

اپوزیشن کی طرف سے شہبازشریف سید خورشید شاہ اور خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر ز کے لئے درخواست دینے سے انکار کردیا ،شاہد خاقان عباسی اور محسن داوڑ نے گرفتار رکن علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر ز کے لئے درخواست دے دی ہوئی ہے مگر تاحال سپیکر کی طرف سے پروڈکشن آرڈر ز جاری نہیں کئے گئے اپوزیشن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی احتجاج کرسکتی ہے۔

اجلاس میں فیڈرل میڈیکل انسٹی ٹیوٹس آرڈیننس 2020ایوان میں پیش کیا جائے گا اینٹی ریپ آرڈیننس 2020بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا قومی ادارہ برائے میٹرولوجی کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا ملائشین شہریوں کے ویزہ کی توسیع کی فیس پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین سہہ ماہی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کی اظہار تشکر کی قرارداد بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔