وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہےکابینہ اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال پرغورہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طے کی جائیگی اور اقتصادی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔

کفایت شعاری سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس کےچیئرمین کابینہ کوبریفنگ دینگےنیشنل ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ فنڈ کے سٹرکچرکی منظوری دی جائے گی۔