ہری پوریونیورسٹی، طلباء کےاحتجاج کےباوجودمڈٹرم فزیکل امتحانات شروع

ویب ڈیسک(ہری پور)یونیورسٹی آف ہری پورمیں طلباء کے احتجاج کے باوجود مڈٹرم فزیکل امتحانات شروع یونیورسٹی کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء کی جانب سے مڈٹرم فزیکل امتحانات کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے طلباء کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے فزیکل امتحانات کے بجائے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کیا جارہا تھا

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وی سی اور رجسٹرار نے کہا کہ یہ امتحانات کرونا چھٹیوں سے پہلے جو فزیکل کلاسز ہوتی رہی ہیں ان چیپٹرز تک امتحانات لئے جائیں گے جبکہ کرونا کی چھٹیوں میں آن لائن پڑھائی یوتی رہی ہے

تھرڈ ٹرم امتحانات میں جس قدرہو سکا ہم طلباء کو ریلیف دینگے تھرڈ ٹرم میں پیپرز سے قبل اہم مضامین اہم چیپٹرز کی دہرائی کی جائےگی ۔طلباء کے احتجاج کو یونیورسٹی انتظامیہ نے رد کیا اورآج یونیورسٹی آف ہری پور میں مڈٹرم کے فزیکل امتحانات شروع ہیں اس موقع پر پولیس کی جانب سے مکمل طورپر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔اور مسلسل یونیورسٹی کے آس پاس گشت کیاجارہا ہے۔