پشاور:غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن،30 کرش پلانٹس

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
پشاوربھرمیں 30 کرش پلانٹس سیل کردئیےگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرش پلانٹس کے خلاف کارروائیاں دیہہ بہادر، بڈھ بیر اور دیگر علاقوں میں کی گئیں ،کرش پلانٹس کو بغیر رجسٹریشن و پرمٹ کے چلایا جا رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ کرش پلانٹس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔