وفاقی کابینہ کا8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ، کابینہ کل منگل کو اپنے اجلاس میں 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کریگی۔

ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی، شوگر ملوں کے ذریعے 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے کی تجویز ہےشوگر ملوں کیلئے 30 جون 2021 تک چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی،فی مل کو 50 ہزار ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہےشوگر ملوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر چینی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی چینی کی درآمد پر ودہولڈنگ انکم ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جائے گا چینی کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس بھی ختم کیا جائے گا

واضح رہے کہ ای سی سی 8 لاکھ ٹن چینی اور مزید 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔