48976254342567829 street 347243627892

ہری پور: 500سے زیادہ گھروں کی آبادی بنیادی سہولتوں سےمحروم

ویب ڈیسک(ہری پور)یونین کونسل سرائے صالح کی ویلیج کونسل سرائے صالح میرا رحمت آباد کے 500سے زیادہ گھروں کی آبادی بنیادی سہولتوں سے محروم نامکمل راستہ نہ گیس نہ قبرستان ہے۔

سرائے صالح میرا کی آبادیاں جن میں مختلف محلوں میں 500سے زیادہ گھرموجود ہیں انکے لئے آمدورفت کا راستہ انتہائی ناگفتہ حالت میں ہےاور90لاکھ کی سکیم میں سرائے صالح جی ٹی روڈسے سراِئے صالح میرا محلہ رحمت آباد ریلوے پل تک کی آبادی کیلئے راستہ پختہ کرنا تھا لیکن تاحال ابھی تک راستے کا کام ادھورا چھوڑدیا گیا ہے سوئی 2007میں منظورکی گئی تھی لیکن ابھی تک گیس کی لائنیں نہیں ڈالی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

اسی طرح اتنی بڑی آبادی جس میں سینکڑوں گھروں کے ہزاروں نفوس آباد ہیں انکے لئے قبرستان کی کوئی جگہ نہیں ہے یہاں متعدد بار صوبائی وزیربلدیات اکبرایوب خان کے پاس وفدگیا اور ہر بار صرف لالی پاپ ملتا رہاپورے ہری پورمیں جگہ جگہ کام کئے جارہے ہیں گلیوں کی تعمیرسڑکوں سمیت نالوں کوپختہ کیا جارہا ہے لیکن سرائے صالح میرا رحمت آباد جدون آباد اور دیگر آبادیاں تاحال بنیادی سہولتوں سے محروب ہیں۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

لوگوں نے مطالبہ کیا ہےکہااکبر ایوب یوسف ایوب ہماری مرکزی گزرگاہ کو پختہ کریں ہمیں گیس دیں ہمیں قبرستان کیلئے جگہ دیں تا کہ ہمارے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔