ملک کےدیگرعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں آج موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں آج دھند چھائے رہنے کی توقع، گلگت بلتستان،کشمیر ،اسلام آباد میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہےگا،پنجاب،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔