Charsadah 3 brothers

چارسدہ :پاکستان انقلاب پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک (چارسدہ)پاکستان انقلاب پارٹی چارسدہ کے زیراہتمام ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس اورفاروق اعظم میں احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین آٹا چور اور چینی چوروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے ،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طبقاتی نظام تعلیم کسی طور پر بھی منظور نہیں،حکومت آئی ایم ایف کے بجائے عوام کی خدمت کریں۔بجلی گیس آٹا چینی سمیت دیگر روزمرہ رشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے غریب عوام کی زندگی مشکلات میں ڈالی ہے ۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق
مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔پاکستان انقلابی پارٹی غریبوں مزدوروں محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔