0000000

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد:مریضوں کےلواحقین کو نشہ آورچائے پلا کرلوٹنےوالا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)ایوب ٹیچنگ ہسپتال سکیورٹی عملے کی کاروائی تین ماہ سے مریضوں کے لواحقین کو نشہ آورچائے پلا کر لوٹنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے نائٹ سکیورٹی پٹرولنگ ٹیم نے آج سے 3 ماہ پہلے ایک سکیورٹی اہلکار اور کچھ مریضوں کے لواحقین کو چائے پلا کر لوٹنے والا گروہ کو پکڑ کر سکیورٹی ہیڈ وسیر احمد کے حوالے کیا،تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دونوں مجرموں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں موجود چوکی انچارج سردار سجاد کے حوالے کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

اس موقع پر ہسپتال میں موجود لوگوں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کےسکیورٹی عملے کو خراج تحسین پیش کی ۔

انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کے ہسپتال میں کسی بھی مرد یا عورت سے کوئی بھی کھانے پینے کی چیزیں نہ لے کے کھائیں اگر آپ کو ہسپتال میں کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو فورأ ہسپتال کے سیکورٹی عملے سے رابطہ کریں تاکہ اس طرح کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ