s 3

چارسدہ:باچا خان یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ویب ڈیسک (چارسدہ):باچا خان یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس،وی سی باچا خا ن یونیورسٹی ڈاکٹر بشیر احمد طلباء کے لئے قرآن پاک کو مفصل ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھانے کا خاطرخواہ بندوبست کیا جائے، اکیڈمک کونسل نے فیکلٹی ممبران طلبا ء و طالبا ت کے لئے موزوں لباس پہننے کے لئے قواعد وضوابط کی سفارشات مرتب کرلی.

یونیورسٹی طلبا ء و طالبا ت کے لئے یونیورسٹی کے اند ر ثقا فت اور مذہبی احکامات کے پیش نظر موزوں لباس پہننے کے لئے قواعد وضوابط کی سفارشات مرتب کرلیے ہیں، حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ

یونیورسٹی کے اندر ہر قسم کے جینز، ٹائٹس، ٹی شرٹس، ٹراوزرز، شارٹ شرٹس، میک اپ کرنے اور جیولری پہننے، فینسی پرس لانے، باریک لباس اور ہیلز پہننے پر پابندی عا ئد ہوگی، طلبا ء کے لئے بھی یونیورسٹی کا کارڈ گلے میں آویزاں کرنا لازمی ہوگا، اساتذہ کے لئے کالے رنگ کا گاوون کے ساتھ صاف ستھرا پروقار لباس پہننے اور گلے میں یونیورسٹی شناختی کارڈ آویزاں کرنا لازمی قراردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

اساتذہ پر بھی جینز، چپل، بالیاں،، وریسٹ بینڈزپہننے پر پابندی عا ئد ہوگی جبکہ خواتین اساتذہ پر بھی شارٹ شرٹس پہننے پر پابندی ہوگی۔