47c7908f410a4c7b8f3a344eff4058f1 XL

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاافغان ہم منصب کےساتھ اہم ٹیلی فونک رابطہ

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاافغان ہم منصب محمدحنیف آتمرکےساتھ ٹیلی فونک رابطہ

گفتگو میں دوطرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اس دوران گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقےمیں بارڈرمارکیٹ کےقیام کیلئےپرعزم ہیں،وزیرخارجہ نےاس دوطرفہ معاہدےکےمسودےکوجلدحتمی شکل دینےکی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ پاکستان،شروع سےافغان مسئلےکےپرامن،جامع اوردیرپاحل کاخواہشمندہے،پاکستان نےامریکہ اورطالبان امن معاہدےسےمتعلق مشترکہ ذمہ داری کےتحت مصالحانہ کرداراداکیا،پاکستان بین الافغان مذاکرات کےانعقادکوافغانستان میں دیرپاامن کیلئےنادر موقع تصورکرتاہے،ین الافغان مذاکرات کانتیجہ خیزہوناخطےمیں امن واستحکام کیلئےناگزیرہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

شاہ محمودقریشی نےمعمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدرہائی کامعاملہ بھی اٹھایا،دونوں وزرائےخارجہ کاافغان امن عمل سمیت خطےمیں امن کیلئےمشاورت جاری رکھنےپراتفاق.