نیانیب آرڈینیس نہیں لانےدیں گے، 2021 الیکشن کا سال ہے – مریم نواز

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 2021 الیکشن کا سال ہے ، یہ سال سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا سال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبر اور زیادتیوں کے باوجوداراکین اجلاس میں شریک ہوئے۔ ہماری پارٹی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ سینیٹ انتخابات جب نزدیک آئیں گے تو اس کی حکمت عملی بنے گی۔ حکمران ہر طریقہ آزما چکے ہیں، وہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کو توڑ نہیں سکے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران شہباز شریف اورخواجہ آصف کی تصاویر رکھ دی گئی تھیں۔