avatars 000350065250 3i6mw6 t500x500

قومی وطن پارٹی کے لیے دن رات محنت کر کےپشاور سٹی میں مضبوط جماعت بنائے گے-سید فیاض علی شاہ

ویب ڈیسک:قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کا اجلاس زیر صدارت صوبائی رہنما سید فیاض علی شاہ منعقد ہوا۔

جس میں صوبائی واٸس چیرمین افضل خان پنیالہ۔سٹی ڈسٹرکٹ پشاور چیرمین ملک عدیل اعوان۔سید صابر شاہ۔خالد باغی۔بلال خان۔سرفراز خان۔سید الرحمان صافی۔فرمان خان اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری

اجلاس سے سید فیاض علی شاہ اور افضل خان پنیالہ نے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ حیات محمد خان شیرپاٶ شہید کی برسی نہایت عقیدت سے منائیں گے۔اور پشاور سے بھرپور شرکت کرے گے۔کیونکہ حیات محمد خان شیرپاٶ شہید پختون خواہ کے پلے شہید ہے۔اور انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔آخر میں تمام کاکنوں نے عہد کیا کہ وہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاٶ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے لیے دن رات محنت کر کےپشاور سٹی میں مضبوط جماعت بنائے گے

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ