44839988 279160412710156 2859631161737478144 n 1540719796

معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت کی بہتری کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی عباس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

علی عباس نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی،اداکار نے لکھا کہ بعض اوقات تیز رفتار افرا تفری کی زندگی پر روشنی ڈالنا بہت ضروری ہوتا ہے مجھے اگلے 15 دن تک یہ موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن