images 1 7

سینیٹ اجلاس کا انعقاد آج سہ پہر 3 بجے ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا،اجلاس کے لیے 14 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔7 نومبر 2020 سے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور ممبرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہےجو کے سینیٹر سراج الحق پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد
مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

صدر مملکت کیجانب سے 20 اگست 2020 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہےشکریہ کی تحریک بابر اعوان پیش کریں گے۔