imran

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہےجو کہ آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا۔

کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طے کی جائیگی اور اقتصادی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول منظوری کےلئے پیش کیا جائیگا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ پیش کیا جائیگا،کفایت شعاری سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس کےچیئرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے،نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے سٹرکچر کی منظوری دی جائے گی

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

ایف نائن پارک کی خالی زمین کےعوض مقامی اور عالمی سطح پر سکوک بانڈز کے اجراء اور نفٹ میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاز کی توسیع کی منظوری دی جائے گی ،پاکستان کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق انٹرنیشنل نیٹ ورک بمبو اینڈ رتن میں شمولیت پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ کی توسیع ،نادرا کے مالی سال 2020 کے مالیاتی اکاؤنٹس کے آڈٹکی منظوری کابینہ دے گی،ورکرز ویلفئیر فنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان الاٹ منٹ پالیسی کے ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

ذرائع کے مطابق لاہور میں وزارت مذہبی امور کے پلاٹ کی فروخت کےلئے این او سی کی منظوری ایجنڈا میں شامل ،ای سی سی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔