n00904970 b

کے ٹی ایچ اموات معاملہ،متعدد انکوائریزکےبعدایک اورانکوائری شروع

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 6 دسمبر 2020 کو آکسیجن بندش اور اموات کا واقعہ کی متعدد انکوائریز مکمل ہونے کے بعد ایک اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

5 ملازمین کو قصور وار ٹھہرانے اور نوکری سے فارغ کرنے کے باوجود بھی انکوائری کے لیے طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

اعلامیہ کےمطابق مینیجر، مینیجر ہیومین ریسورسز ،چین مینیجر، بائیو میڈیکل انجینئر کو 27 تاریخ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

فارغ ملازمین نےاپنےموقف میں کہا کہ ہمارے ساتھ کیا کیا جارہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہی، ہسپتال انتظامیہ انکوائری پر انکوائری کرنے کے باوجود کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی، آکسیجن بندش کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور نوکری سے بھی فارغ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی