850588 9125744 61 شہباز گل akhbar

فضل الرحمن پاکستان او قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کررہا ہے، شہباز گل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)‏وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاع ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اورکشمالہ طارق صاحبہ دونوں کو جواب دینا ہو گا کہ انکے اکاؤنٹوں میں معاشی انقلاب کس بزنس کی وجہ سے آیا؟حافظ حسین احمد کے انکشاف کہ فضل الرحمن نے ان کے سامنے لیبیا اور عراق سے پیسہ لیا یہ ملک دشمنی ہے-اب ان کے خلاف فورا کاروائی ہونی چاہئیے اورعوام کے سامنے حقائق واضح ہوں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس انکشاف کے بعد تو یہ واضح ہو گیا کہ فضل بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں۔بیرونی طاقتوں کی کہنے پر پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کر رہا ہے، کیا بادی النظر میں کشمالہ صاحبہ، خواجہ کی کرپشن کے پیسہ کی منی لانڈرنگ میں مددگار رہیں؟

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری