peshawar high court   pukhtoogle 1

پشاورہائیکورٹ :دس سال سے جیل بند قیدی کی درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک (پشاور) دس سال سے جیل بند قیدی کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عتیق شاہ نے کی ۔وکیل کا کہنا تھا کہ دس سال سے شکیل میسح سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے الزام میں جیل میں قید ہے۔ دس سال ہوگئے لیکن ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

وکیل سیف اللہ محب کاکاخیل کا کہنا تھا کہ کیس کا کوئی فائل موجود نہیں ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹ خیبر کے پاس بھی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی افسران کو فائل بھیجی گئی تھی لیکن تاحال فائل غائب ہے۔ ہم کس سے جواب طلب کریں۔ چیف جسٹس کا درخواست گزار وکیل سے استفسارکی ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کو نوٹس کریں ان کا جواب آجائے تو اس سے واضح ہوجائے گا۔ عدالت سپرنٹنڈنٹ سنٹر جیل پشاور سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی