swat 1

پشاور ہائیکورٹ :دریائے سوات میں ابی آلودگی اور گلیات میں تجاوزات متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور ہائیکورٹ میں دریائے سوات میں ابی آلودگی اور گلیات میں تجاوزات متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت چیف جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس عتیق شاہ نے کی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو طلب کرلیا۔

درخواست گزار وکیل خواجہ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے قریب فیکٹریوں اور ہوٹلوں کا فضلہ دریا میں چھوڑا جارہا ہے۔ فضلہ چھوڑنے کی وجہ سے دریا کا پانی آلودہ ہورہا ہے۔ چیف جسٹس قیصر رشیدکا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے قریب ماربل فیکٹریز بنانے کی اجازت کس نے دی۔ دریا کو ڈسٹ بن بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا پانی گندا ہونے سے ماحول پر بھی برے اثرات پڑرہے ہیں۔ تجاوزات صرف گلیات کا مسئلہ نہیں دیگر علاقوں میں بھی یہ مسلہ ہے۔ ہم کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو طلب کرتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری