images 4 1

بنوں: بی او جی ایم ٹی آئی کا خاتمہ ، ہسپتالوں کا نظام بری طرح متاثر

ویب ڈیسک(بنوں) بی او جی ایم ٹی آئی کا خاتمہ سے ہسپتالوں کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے، وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں ادویات ناپید ہوگئیں۔

ہسپتال اوٹی کی دیوار پرادویات ناپید کے حوالے سے باقاعدہ کاغذ چسپا کردیاگیا ہےصوبائی حکومت کی طرف سے بورڈ اف گورنر ایم ٹی آئی کے خاتمے سے ہسپتالوں کا نظام بگڑ گیا ۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

اوٹی انچارج کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سرجیکل اور انیستھیزیا کا سامان موجود نہیں ہے،بنوں کے ایم ٹی آئی ہسپتال حیات میڈیکل کمپلیکس کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ہسپتال ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں اس وقت فنڈز موجود نہیں۔