Mehmood Khan new KP CM address Swat1

پشاورڈی آئی خان موٹروے منصوبے سے جنوبی اضلاع کی قسمت بدل جائے گی، وزیراعلی

ویب ڈیسک (کرک)وزیر اعلی محمود خان نےمخ بانڈہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کے فنڈز جنوبی اضلاع کے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں، تیل اور گیس کے پیداواری اظلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے ترقیاتی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس ترقیاتی پیکج کے تحت متعدد منصوبے میچور ہوچکے ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا، لواغر ڈیم سے کرک سٹی کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے اورساوتھ ریجن کے لئے ایک بڑے تدریسی ہسپتال کے قیام کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے سے جنوبی اضلاع کی قسمت بدل جائے گی،چھ لینز پر مشتمل یہ منصوبہ 260 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل
مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

ضلع کرک میں 55 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلکس سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کے لئے رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے کرک کو گیس کی فراہمی کے لئے دو ارب روپے کا اعلان بھی کیا ہے۔