unnamed 93

چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ،طالبات اور اساتذہ کے یونیورسٹی میں مختصر کپڑے پہننے اور بناو سنگار پر پابندی عائد

ویب ڈیسک (چارسدہ): چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد کا بڑا فیصلہ ۔طالبات اور اساتذہ کا یونیورسٹی میں مختصر کپڑے پہننے اور بناو سنگار پر پابندی عائدکر دی گئی ۔اکیڈمک کونسل نے طلبا وطالبات کے لئے موزوں لباس پہننے کی سفارشات مرتب کرلی.۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

طالبات کی کالے رنگ کا ڈھیلے عبایہ کیساتھ سکارف پہننا لازمی قراردے دیا گیا ۔یونیورسٹی میں طالبات کی جیولری پہننے اور جینز پہننے پر بھی مکمل پابندی عائدکر دی۔یونیورسٹی میں طلبہ کو مفصل تفسیر کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کی ہدایات۔

مزید پڑھیں:  چین میں طوفانی بارشیں، مواصلاتی نظام درہم برہم، متعدد افراد زخمی

وائس چانسلر ڈاکٹر بشیرکا کہنا تھا کہ قران کریم کو پڑھنا اور سکھانا ہر مسلمان کی فریضہ ہے۔میل اساتذہ اور طلبا کی جینز پہننے پر بھی پابندی عائدکی گئی ۔احکامات کے خلاف ورزی پر طلبہ کی یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی ہوگی.