Esp0SxgXcAQNpoY

31 جنوری کو ساوتھ ریجن کے تمام اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس سکیم کا اجراء کیا جائے گا-وزیراعلی خیبر پختونخواہ

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخواہ نےمخ بانڈہ ڈیم، گرگری روڈ اور غرکلہ شہدا روڈ کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کے فنڈز جنوبی اضلاع کے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں۔تیل اور گیس کے پیداواری اضلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے ترقیاتی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔لواغر ڈیم سے کرک سٹی کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے۔ساوتھ ریجن کے لئے ایک بڑے تدریسی ہسپتال کے قیام کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے سے جنوبی اضلاع کی قسمت بدل جائے گی، چھ لائنز پر مشتمل یہ منصوبہ 260 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ضلع کرک میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کے لئے رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ کرک میں 55 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلکس تعمیر کی جا رہی ہے۔31 جنوری کو ساوتھ ریجن کے تمام اضلاع کی سو فیصد آبادی کو صحت کارڈ پلس سکیم کا اجراء کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کا کرک کو گیس کی فراہمی کے لئے دو ارب روپے کا اعلان.