Untitled 1 65

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز ناقابل عمل قرار دے دی

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بلاول بھٹوزرداری کی تجویز ناقابل عمل قرار دے دی، کہا کہ پی پی پی کی تجویز ہے سینٹ الیکشن پی ڈی ایم ملکر لڑے گی نوازشریف اور آصف علی زرداری کے طریقہ کار میں فرق ہوسکتا ہے مگر مقصد ایک ہی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی بلاول بھٹوزرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر بول پڑے، بلاول کی تجویز سے فاصلہ اختیار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا عدم اعتماد کا آپشن پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے، عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مزاکرات نہیں کر رہی، ہمارے ساتھ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے، سینٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے، پی ڈی ایم سب جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں، میاں نواز شریف اور آصف زرداری سے تواتر سے رابطہ ہوتا رہتا ہے۔ دونوں راہنما حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں، میاں نواز شریف اور آصف زرداری کاطریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں