dddd 5

وفاقی کابینہ کا اجلاس:وزیراعظم عمران خان کی ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وفاقی کابینہ اجلاس میں سکوک بانڈز کے اجراء کے لئے ضمانت کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان کی ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کی مخالفت، وزیراعظم کا اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری فنانس سے استفسار، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کیلئے بنایا گیا ایف 9 پارک گروی رکھوانے کی تجویز کیوں آئی؟

سیکرٹری فنانس نے سکوک بانڈز پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا یہ اسلامی بانڈ ہے، ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے اسکوک بانڈز کا اجراء کرنے کا سوچا، یہ صرف علامتی طور پر ہے، عملی طور پر سے فرق نہیں پڑتا،

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان ننے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے کہ اسکوک بانڈ کیا ہوتا ہے، عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیئے، اس سے غلط تاثر گیا، اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاوس کو گروی رکھ دیتے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کیلئے بنایا گیا پارک گروی نہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مزید قرض معاہدے کے خواہاں

اسکوک بانڈز کیلئے زمین کی ویلیو بھی دیکھنا پڑتی ہے، ایک وفاقی وزیر نے طنز کیا کہ اگر علامتی ہی تھا تو پھر صدر ہاوس رکھوا دیتے، وزارت دفاع نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی سمری واپس لے لی۔