611316 6492950 sirajul haq ji akhbar 1

اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہیں۔ سینیٹر سراج الحق

ویب ڈیسک : سینیٹر سراج الحق کا اسلامی نظریاتی کونسل کی غیر موثریت ہونے کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس، سینیٹر سراج الحق کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہیں، چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اور ممبران کی نشتسین خالی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل ایک اہم ادارہ ہے، جوکہ آئین کا تقاضہ ہے کہ اس کی تشکیل ہو، اس کا معیار یہی ہے کہ اس میں اسلامی علوم پر دسترس رکھنے والے لوگ ہوں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

سینیٹرسراج الحق نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس ادارے کو بچائے اور اس میں تقرریاں کرائے تاکہ یہ آئینی ادارہ غیر فعال نہ ہوں، حکومت بتائے کہ اس آئینی ادارے کو کب فعال بنایا جائے گا، کب چیئرمین و ممبران کی تقرری ہوگی، مطالبہ ہے کہ حکومت جلد اس ادارے کو فعال بنائے تاکہ اسلامی قانون سازی ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی