efdfgdf

ہائیر ایجوکیشن کے سامنے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا احتجاج جاری

ویب ڈیسک :ہائیرایجوکیشن کے سامنے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کااحتجاج جاری ہے، طلباء کامطالبہ ہے کہ جس طرح کلاسز آن لائن دی گئی، اسی طرح امتحانات بھی آن لائن لیے جائیں، ہم نے فیس ادا کی یونیورسٹیوں نے آن لائن تعلیم دی اور مڈٹرم امتحانات آن لائن لیے گئے لیکن اب فائنل امتحان کیمپس میں لینا سمجھ سے بالاتر ہے، جن یونیورسٹیوں کے پاس ایل ایم ایس سسٹم نہیں وہ ہماری فیس کہاں لے گئے ہیں؟ فیسیں بٹورکر سہولت نہ دینا طلباء دشمنی ہے، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دوسری جانب ایچ ای سی میں بھی اجلاس جاری ہے جس میں آن لائن امتحان کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے.

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف