asad 8

کابینہ کمیٹی کی سی پیک کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب خان شریک اور علی حیدر زیدی، اعظم خان سواتی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود شامل مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور دیگر حکام کی شرکت تھے، اجلاس میں سی پیک کے تحت ورکنگ گروپس کی جانب سے جاری منصوبوں کا جائزہ ہوا، صنعتی تعاون، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے درپیش امور پر بھی غور کیا.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

کابینہ کے اجلاس مزید کہا کہ گوادر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زراعت، سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ ہوئے، کابینہ کمیٹی کی سی پیک کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری، وزارتیں اور ڈویژن مقررہ وقت میں یہ منصوبے مکمل کریں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے صنعتی تعاون کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، غیر حل شدہ بین الوزارتی امور براہ راست کمیٹی کو پیش کیے جائیں، متنازعہ امور کے حل کیلئے سفارشات بھی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال