329769 8583794 updates

ملک میں جلد وٹس ایپ کی متبادل ایپ متعارف ہو گی-آئی ٹی کے وزیر

ویب ڈیسک :ملک میں جلد موبائل فون تیار کۓ جائیں گے جبکہ وٹس ایپ کی متبادل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے۔

آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے بتایا کہ ملک میں بہت جلد موبائل فون کی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ ہوگی۔امین الحق کا کا کہنا تھا کہ اس بارےپالیسی کی ای سی سی و کابینہ سے منظوری ہوچکی ہے۔وٹس ایپ کے متبادل ایپ کی تیاری ہو رہی ہے اس پر حکومت کام کررہی ہے۔وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ سعید کا شہر میں مکانوں و عمارتوں پر موبائل کمپنیوں کے ٹاور لگے ہیں جو کینسر کا باعث بن رہے ہیں ۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایا کہ موبائل ٹاورز کی تنصیب کا معاملہ آئی ٹی منسٹری کا کام ہے اور ان کی وزارت نے بھی ہماری وزارت نے بھی سفارش کی ہے کہ ان ٹاورز کو شہر سے باہر لگایا جائے ۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اہمیت کی حامل ہے،دفتر خارجہ