823002 5325673 Shugar updates 640x320 1

وزیر اعظم ریلیف پیکچ/چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم ریلیف پیکچ/چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ، یوٹیلیٹی اسٹورز کا ایک بار پھر شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مسلسل پانچواں ٹینڈر بھی منسوخ کردیا، مہنگی چینی کی بولی پر 40 ہزار ٹن کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا، شوگر ملوں نے 92 روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی، دو شوگر ملوں نے 5 ہزار ٹن چینی کی پیشکش کی جو قبول نہیں کی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی 82 روپے کلو میں پڑی تھی، حکومت کو 50 ہزار ٹن مزید درآمد چینی فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، 5 ماہ میں 40 ہزار کا ایک اور 35 ہزار ٹن چینی کے 5 الگ الگ ٹینڈرز جاری کئے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے کل ایک لاکھ 80 ہزار ٹن کے 5 ٹینڈرز منسوخ کئے، ایک ٹینڈر میں صرف 4 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان