141175695 5858845574157814 8477417949576656067 o

وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں اور ڈویژنز میں 70ہزارخالی آسامیاں ختم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اعادہ۔

اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ۔

وفاقی کابینہ کا براڈشیٹ معاملے پرتحقیقات کے حوالے سے کمیٹی کے بجائے کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017کے تحت کمیشن کی تشکیل پر اتفاق۔

مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کی جانب سے وفاقی کابینہ کو حکومت کی ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری وتنظیم نوکی جانب سے وزارتوں اور ڈویژنز میں 70ہزارخالی آسامیاں ختم کرنے، وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441سے کم کرکے324تک رکھنے کے حوالے سے ادراہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ پچھلے دو سالوں میں وزارتوں اور اداروں کے اخراجات نہیں بڑھائے گئے۔کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ 7اداروں کی ری سٹکچرنگ کے حوالے سے اصلاحات پر مبنی سفارشات متعلقہ وزارتوں کوعمل درآمد کے لیے دے دی گئی ہیں۔
ان اصلاحات پر عمل درآمد پر پیش رفت کامسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔کابینہ کو وزارتوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اہداف کی تکمیل میں پیشرفت، اخراجات میں کمی، مونیٹائزیشن کے حوالے سے اصلاحات اور ڈویژنزکوپی ایس ڈی پی سکیمزکی مد میں فنڈز کی ریلیز کی حد میں اضافے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان اصلاحات پر عمل درآمد اور متوقع نتائج کے حوالے سے روڈ میپ پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی وسیپشل انیشیٹوکی جانب سے کابینہ کو جولائی تا دسمبر 2020ء میں اقتصادی ومعاشی اعشاریوں میں نمایاں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ پچھلے 6ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں کئی سالوں کی نسبت اضافہ دیکھا گیا جبکہ ترسیلات زر میں 2.8ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پچھلے سال کے مقابلے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 2بلین ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صرف دسمبر کے مہینے میں ٹیکس محصولات میں 7.9فیصد اضافہ دیکھا گیا۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈز کا استعمال پچھلے سال سے 7.4فیصد زیادہ رہا۔ پچھلے 8سالوں کے دوران پہلے 6ماہ میں پی ایس ڈی پی فنڈز کا استعمال سب سے زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی

اجلاس کو بتایا گیا کہ محصولات اخراجات سے زیادہ رہے جبکہ زراعت کے شعبے میں چاول کی پیداوار میں 10فیصد اضافہ،گنے کی پیداوار 13فیصد اضافہ اور مکئی کی پیداوار میں 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منیوفکچرنگ کے شعبے میں خوش آئند اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سال لارج سکیل منیوفکچرنگ 7.4فیصد بڑھی، صرف دسمبر کے مہینے میں لارج سکیل منیوفکچرنگ میں 14.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا جو گذشتہ 12سالو ں میں سب سے زیادہ ہے۔افراط زر کے حوالے سے کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال افراط زر کی شرح اوسطاً11.1فیصد رہی جبکہ موجودہ سال کے چھ ماہ میں یہ شرح 8.6فیصد ہے۔صرف دسمبر کی مہینے میں افراط زر کی شرح 6.4فیصد رہی۔آئندہ مہینوں میں افرط زر کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے جبکہ اپریل 2018ء کے بعد سٹاک مارکیٹ بلند سطح پر ہے۔

کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اور سپیشل انیشیٹوکے زیر انتظام لانے اور ادارے کے مستقبل کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تشکیل شدہ کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان کی International Network on Bamboo and Rattan (INBAR)ممبر شپ کے حوالے سے الحاق کے دستاویزکی منظوری دی۔

کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  سعودی معاون وزیر دفاع کا دورہ پاکستان، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوشنل فسلیٹیشن ٹیکنالوجیزکے زیر انتظام تمام درجوں کی ملازمت پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان اسینشل سروسز(مینٹیننس)ایکٹ1952کے اطلاق میں 6ماہ تک توسیع کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے نادراکے مالی سال 2019-20ء کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کے تقرر کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی درآمد کے حوالے سے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی جانب سے سفارشات کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے ورکرز ویلفیئر فنڈہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی 2020کے مسودے اوراس پالیسی کے تحت ورکرز ویلفیئرفنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے 7جنوری 2021ء اور 14جنوری 2021ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 18جنوری 2021ء اور 21جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی چند ہدایات کی روشنی میں توثیق کی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے 20جنوری 2021ء کو منعقد ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔

وفاقی کابینہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعیناتی کی منظوری دی۔

کابینہ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے انتخابات کے حوالے سے نامزدگیوں، جن میں سیدخالد سراج، ظفر مسعود، محم ریاض خان، شمامہ تل امبر ارباب، جہانزیب درانی، اکبر ایوب خان شامل ہیں، کی منظوری دی۔