کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(پشاور): کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈا پر غور و خوض کیا جائے گا۔ اجلاس میں نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل و ایپرل پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، تیل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کی جائے گی اور اجلا س میں گوادر میں کوئلہ سے 300 میگاواٹ کے پاور پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت یکم جولائی 2020 ء سے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دینے کی سمری بھی ایجنڈہ میں شامل، زائرین مینجمنٹ پالیسی ریگولیٹری فریم ورک بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس ایلوکیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی 42 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔