Imran Khan final 696x392 4

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، پارلیمانی پارٹی میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی جماعتوں کو بھی مدعو کرلیا گیا، حکومتی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر بارہ بجے کے بعد شروع ہوگا، پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم ٹو میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  16سال قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب

پارلیمانی پارٹی کو معاشی صورتحال، ملکی سیاست اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عامر تانبا پر فائرنگ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،وزیرداخلہ

اجلاس میں پارلیمانی امور،سینیٹ انتخابات اور اتحادیوں کے معاملات پر بات ہوگی، وزیر اعظم مختلف حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال معلوم کریں گے، وزیراعظم کو عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔