حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس: پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے،اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسلئہ نہیں-وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

ارکان اسمبلی کا بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات، میڈیا کہتا ہے حکومت نے پہلے سے زیادہ قرضے لے لیے ہیں.

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے،انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا عوام انکے ساتھ نہیں،یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکر رہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسلئہ نہیں،تمام لوگ ملکر احساس پروگرام پر پورا زور لگائیں،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں،غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ برادشیٹ معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی.