20190608 161027563575065

پشاور: تجاوزات کے خلاف آپریشن ،سرکاری اراضی سے تجاوزات مسمار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،رنگ روڈ پر 30 کنال سرکاری اراضی سے تجاوزات مسمارکئے گئے ۔شہر کے دو قبرستانوں سے غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے دو قبرستانوں سے غیر قانونی تعمیرات مسمارکئے گئے ،ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رنگ روڈ پر پی ڈی اے اور قبرستانوں میں ٹان ون انتظامیہ نے حصہ لیا،کار سرکار میں مداخلت پر تین افراد کو گرفتارکیا گیا ،انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیا سے واگزار کی گئی اراضی کی قیمت کروڑوں میں ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور