dry weather 2

خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر برقرار: آئندہ 24گھنٹو ں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام،پارا چنار اور میر کنی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کالام میں پارا منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، پارا چنار میں منفی 4 اور میر کنی میں منفی 3 تک گر گیا ہے،

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم 1 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، بنوں میں 2،تخت بھائی 1 اور سیدو شریف 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی