سوات میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (سوات) : ڈبیلو ایس ایس سی کے طرف سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا، پورے ملاکنڈ ڈویژن کو ماحولیاتی الودگی کا مسلہ ہے ، حکومت اس بارے میں سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں، کشمر ملاکنڈ زہرالسلام کا صفائی مہم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صفائی مہم کا مقصد عوام میں صفائی بارے آگاہی لاناہے،جولوگ دریائے سوات کو گندہ کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، ایک سو اٹھتیس ہوٹل مالکیان کو شوکاز نوٹس دیےجاچکے ہیں، دریائے سوات کے کنارئے ننانوی غیر قانونی آبادیوں کو مسمارکرنے پر کام جاری ہے ،

کمشنر ملاکنڈ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کوبھی ماحول گندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، غیر قانونی کرش مشینو اور دریائے سوات میں کدائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس موقعہ پر انجینئر شیدا محمد سی او ڈبیلو ایس ایس سی کا کہنا تھا کہ دس روزہ صفائی مہم میں ایکس یونین کونسلوں میں خصوصی صفائی کی جائیگی ،صفائی مہم کا مقصد عام لوگوں کو صفائی کے عمل میں شریک کرنا ہے ۔