NCOC 2

کورونا ویکسین کے حوالے سے این سی او سی کا انتہائی اہم اور بروقت اقدام

ویب ڈیسک (اسلام اباد ) :این سی او سی نے ویکسین لگانے کیلئے ایک انتہائی جامعہ پلان مرتب کر لیا ، این سی او سی کے مطابق ویکسین اسٹریٹجی پلان کو وفاق نے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا گیا ہے، ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اُصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے، ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظانِ صحت کے اُصولوں کے مطابق لوگوں کو ویکسین لگانا ہے،

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

این سی او سی کے مطابق این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا ، قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے علاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں، این آئی ایم ایس کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کیلئے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے، تمام شہری بمعہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز، ایس ویم ایس کے ذریعے 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے، شہری رجسٹریشن کے لئے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال کریں گے، تصدیق کے بعد موجودہ پتہ کی بُنیاد پر نامزد اے ویبسی اور پن کوڈ شہریوں کو پیغام کے ذریعے بھیجا جائے گا، اے وی سی سینٹرز میں ویکسین کی دستیابی پر شہریوں کو اپوائنمنٹ تاریخ کے قریب انتظامیہ کی جانب سے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور