وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی ملاقات

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی ملاقات، گورنر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا۔

گورنر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جلد صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے ۔