Untitled 1 67

ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ۔ طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ، پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معملات طے پاگئے، دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا عدالت میں کیس خارج، طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، آصف زرداری

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی، طیارے واپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے، طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ای سی ایل معاملہ، علی جدون کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب