5d633e0cce270 1

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری اور نواز شریف کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دونوں شخصیات سے شکوہ کیا ہے کہ اگر بلاول بھٹو اور مریم نواز نے خود فیصلے کرنے ہیں تو انہیں سربراہی کیوں دی گئی؟

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز اپوزیشن اتحاد کے فیصلے تنہا کر رہے ہیں، دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کے بھی اس پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے شکوہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا جبکہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان میڈیا میں کیا گیا۔