Imran Khan final 696x392 4

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

ویب ڈیسک(اسلام آباد):پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے حکومت کے آخری سال ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کراچی سے خصوصی نشست پر منتخب تحریک انصاف کی ممبر غزالہ سیفی سمیت چند دیگر خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین ارکان پارلیمان کو بھی عام انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں اس پر وزیر اعظم نے ان سے سوال کردیا کہ بتایا جائے مخصوص نشستوں پر خواتین کے کون سے حلقے ہوتے ہیں جہاں انہوں نے ترقیاتی کام کروانے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کے سوال پر خواتین لاجواب ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری
مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

ذرائع کے مطابق شیریں مزاری ،غزالہ سیفی اور دیگر کے بولنے پر وزیراعظم برہم ہوگئے اور صاف کہا کہ مجھے بلیک میل نہ کیا جائے،کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔