1 6

اسلام آباد: بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو پارٹیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں جاں بحق شخص کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ