2bc6df18 c7ea 4bd2 ad5c 4aa6d55cd0fa

پاک افغان شاہراہ پر قائم پل کا آدھا حصہ گر گیا

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): پاک افغان شاہراہ پر قائم پل کا آدھا حصہ گر گیا۔ پل گرنے کے باعث کسی بھی وقت ٹریفک کا بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ خراب پل کے باعث ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامناہے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھائی نے جواں سال بہن کو قتل کردیا

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پل گرنے کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا۔شاہراہ پر مسافروں کو مشکلات سے دو چارہے ۔لوڈڈ ٹرکوں میں کروڑوں روپے کی خواراکی اشیا موجود ہوتی ہے، ٹرک الٹنے سے کروڑوں روپے مالیت کی اشیا خراب ہونے کا اندیشہ ہے، ٹرانسپورٹرز نے این ایچ اے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شاہراہ پر خراب پل جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال،کمراٹ میں برفباری