Police 5 1

3کروڑ روپے کی ڈکیتی معاملہ:فقیر آباد پولیس کا آپس میں بندر بانٹ کا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور)گزشتہ سال اکتوبرمیں تھانہ فقیرآبادکی حدودمیں 3کروڑ روپے کی ڈکیتی کامعاملہ۔پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کوبرآمدکی گئی ۔رقم میں صرف 50لاکھ روپے ملے تھے۔شہری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے زیادہ رقم کی ریکوری اورمبینہ طورپرآپس میں بندربانٹ کاانکشاف سامنے آیاہے۔شہری کا کہنا تھا کہ پولیس کاروائی اورریکوری سے مطمئن نہیںہے

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

۔واقعہ گزشتہ سال تھانہ فقیرآبادکی حدودمیں پیش آیاتھا۔ڈکیتی کیس میں 6ملزمان گرفتارہیں ۔جنہیں جیل بجھوادیاگیاہے۔کیس میں مزیدپیش رفت نہ ہونے اورپولیس کیخلاف متاثرہ شہری نیوزیراعلی اوروزیر اعظم شکایات سیل پرکمپلینٹ درج کرادی۔شہری نے پولیس ریکوری اورانکوصرف 50لاکھ روپے ملنے پرسوالات اٹھادیئے ہیں۔شہری نے کیس میں آزادانہ تحقیقات اورانصاف کامطالبہ کیاہے۔شہری کی شکایت پرسی سی پی اوپشاورکانوٹس۔متعلقہ پولیس افسران کوڈکیتی کیس،کاروائی، ریکوری سمیت تمام ترپہلوپرفوری دوبارہ تحقیقات کاحکم دیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی