12 25

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خیبرپختونخوا کو "کے پی” کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو جھاڑ پلا دی

ویب ڈیسک:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے2رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان اوراٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب ،سندھ اوربلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا،بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خیبرپختونخوا کو کے پی کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو جھاڑ پلا دی، ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے جمہوریت اب ترجیح ہی نہیں رہی، الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

چیف الیکشن کمشنرنے بتایاکہ خیبرپختونخوا میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے دیگر صوبوں کی تاریخیں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہیں کروا سکتے تو مستعفی ہوجائیں، قوم پربہت ظلم ہوُچکا، مزید نہیں ہونا چاہیئے، آپ آئین نہیں کسی اورکے تابع لگتے ہیں،جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ملک برباد ہوا چیف الیکشن کمشنرکا نام آئین میں موجود ہے اپنی طاقت پہچانیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند