bajawr

باجوڑ: خار بازار میں تجاوزات کے خلاف تاجر برادری کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک (باجوڑ): انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے جانب سے خار بازار میں تجاوزات کے خلاف تاجر برادری کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال، تجاوزات آپریشن کے خلاف تاجر برادری کی کال پر کل سے مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ جاری، مظاہرین نے کہا جب تک ہمارے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوتا اور ٹی ایم اے آکر ہم سے بات نہیں کرتی تب تک احتجاج جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

مظاہرین نے مزید کہا کہ دکانوں کے سامنے جو برآمدے گرا گئے ہیں یہ ہم نے انتظامیہ کے کہنے پر قائم کیے تھے، رات کے تاریکی میں آپریشن کیا گیا جس میں ہمارے دکانوں کے شٹر تھوڑ دیئے گئے اور دکانوں میں سے سامان غائب ہے۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی