456541 6995060 PM Imran updates

قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے- وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس،وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ

وزیراعظم کی ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ،ن لیگ کی قیادت کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد

اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے.

اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پربریفنگ

شہزاد اکبرنے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی،خرم دستگیر سے 1 ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا، بریفنگ

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے،جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید معززاوراچھی شہرت والے جج ہیں،مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، انکو کو جواب دہ ہونا پڑے گا،
کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، ہر کسی کو جواب دہ ہونا پڑے گا.