election 1

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانے کی تجویز

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، خیبرپختونخواہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دے دی، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کی تجویز پر فروری کے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کرے گا، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز پر بھی آئندہ ہفتے اجلاس بلائے گا، دونوں صوبائی حکومتوں کی تجاویز پر حتمی شیڈول کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، الیکشن کمیشن پہلے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کرے گا، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد انتخابات کے شیڈول پر کام شروع کیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے کے پی حکومت سے تاریخ اور دستاویزات 15 دن کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم